• news

فیصل آباد: بارش کاپانی نہ نکلا‘ایم ڈ ی واسا کا ڈائریکٹر زسمیت درجن بھرافسروںکوشوکاز نوٹس

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ایم ڈی واسا نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے درجن بھر سے زائد افسران کو بلی چڑھا دیا۔ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ شہر کی اہم شاہراہیں، پوش ایریاز اور کچی آبادیاں ابھی تک بارشی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ واسا حکام شہریوں کو بارشی پانی سے نجات دلوانے کی بجائے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بارش نے واسا حکام کی نااہلی عیاں کردی ہے۔ شہر کی تمام اہم شاہرات، جیل روڈ، سرگودھا روڈ، جھنگ روڈ، شیخوپورہ روڈ، ستیانہ روڈ، ڈی گراﺅنڈ، سوساں روڈ، چن ون روڈ، گلبرگ روڈ، کوہ نور سٹی سمیت اکثریتی علاقے ابھی تک بارشی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ کچی آبادیوں میں پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے اور گلیاں ندیوں، تالابوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔ پانی کھڑا ہونے سے کئی گھروں کی دیواریں اور چھتیں گر چکی ہیں جس سے درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی واسا نے اپنی تعیناتی کے بعد سے ابھی تک پری مون سون بارشوں سے متعلق کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ہیں تمام تر توجہ اپنی مرضی کے افراد من پسند پوسٹوں پر تعیناتیوں پر مرکوز رہی جس وجہ سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے توجہ مرکوز نہ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن