امریکی فوج کا شام میں چھاپہ، داعش کا عہدیدار ابو ہلال گرفتار
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شام کے شمالی علاقے میں چھاپہ مار کر داعش کے عہدیدار ابو ہلال ال الفدانی کو گرفتار کر لیا۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق الفدانی داعش کیلئے سہولت کاری اور آپریشنل کام انجام دیتا تھا۔