• news

وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر سے مسابقتی کمیشن کے چیئرمین کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مسابقتی کمیشن آف پاکستان سی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کی۔ چیئرمین نے وفاقی وزیر کو سی سی پی کی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ادارے کے سٹریٹجک وژن پےش کیا، خاص طور پر کارٹیلز، مارکیٹ کے غلط استعمال، ہیرا پھیری اور وکالت کے اجتماعی طریقوں کو روکنے پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے وزیر کو عدالتوں میں بقایا سزاو¿ں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ مسابقتی اپیلٹ ٹربیونل 14 جولائی 2023 سے چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہو گیا ہے۔ کورم کی کمی کے باعث ٹریبونل فیصلے نہیں کر سکتا۔ اس سے چینی، آٹوموبائل، پولٹری اور سیمنٹ انڈرٹیکنگز کے خلاف سینکڑوں مقدمات زیر التوا رہ گئے ہیں۔ نفاذ کی کمی سے صرف کارٹیلز کو فائدہ ہوگا اور اس کے نتیجے میں ملک بھر کے صارفین کے لیے قیمتیں زیادہ ہوں گی جس کے نتیجے میں افراط زر میں اضافہ ہوگا۔ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزارت کی طرف سے سی سی پی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ 

ای پیپر-دی نیشن