• news

میاں صاحب نے میثاق جمہوریت معاہدے کی خلاف ورزی کی: خورشید شاہ

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیمیں اس وقت صرف پنجاب اور خیبر پی کے میں چل رہی ہیں، یہ زیادتی ہے کہ نگران حکومت آتے ہی سندھ میں ترقیاتی کام روک دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ اس لئے ن لیگ سے مانگ رہے ہیں کہ ان کے سات سینئر‘ ایکٹو ممبر بیورو کریسی میں ہیں۔ پہلے بھی الیکشن دسمبر اور رمضان میں ہوئے ہیں، جنوری کے آخری ہفتے کا کہا گیا۔ بہتر ہوتا کہ تاریخ دے دیتے۔ الیکشن کی تاریخ دے دیتے تو شکوک و شبہات جنم نہ لیتے۔ میثاق جمہوریت کے بعد بھی میاں صاحب نے معاہدے کی بہت خلاف ورزی کی۔

ای پیپر-دی نیشن