• news

اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکہ داخلے کی اجازت کا فیصلہ: جو بائیڈن انتظامیہ

واشنگٹن(این این آئی)جوبائیڈن انتظامیہ اس ہفتے اسرائیل کو ایک خصوصی کلب میں داخل کرنے کے لیے تیار ہے جس کے تحت فلسطینی امریکیوں کے ساتھ اسرائیلی حکومت کے سلوک کے بارے میں خدشات کے باوجود اسرائیلیوں کو ویزا کے بغیر امریکہ جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔غیرملکی کبررساں ادارے کےی مطابق امریکی حکام کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے ویزا ویور پروگرام میں داخلے کا اعلان ہفتے کے آخر میں کیا جا سکتا۔ ہفتے کے روز وفاقی بجٹ سال کے اختتام سے عین قبل یہ اعلان کیا جائے گا اور یہ اگلے سال سے لاگو ہوگا۔ہوم لینڈ سکیورٹی کا محکمہ اس پروگرام کا انتظام کرتا ہے۔ اس وقت اس پروگرام کے تحت 40 کے قریب زیادہ تر یورپی اور ایشیائی ملکوں کے شہریوں کو بغیر ویزے3 ماہ کے لیے امریکہ جانے کی اجازت ہے۔سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلینکن کی جانب سے اسرائیل میں داخل ہونے کی سفارش موصول ہونے کے فورا بعد اس معاملے سے واقف پانچ عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اتوار کو بات کی اور کہا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکرٹری الیجینڈرو میئرکاس جمعرات کو یہ اعلان کرنے والے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن