لبنانی فوج نے اسرائیلی فورسزپرسموک بموں کے جواب میں آنسو گیس کے گولے داغ دئیے
بیروت(این این آئی )لبنانی فوج نے ملک کے جنوب میں واقع علاقے بسطرا میں اسرائیلی فورسز کے اسموک بموں کے حملے کے جواب میں آنسو گیس کے گولے داغے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی دشمن کے عناصر نے انخلا لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک گشتی دستے پر دھواں بم داغے تھے۔لبنانی فوج کا گشتی دستہ اسرائیلی دشمن کی تعمیر کردہ مٹی کی ایک دیوار کو بلڈوزر سے ہٹا رہا تھا۔ یہ دیوار انخلا لائن کے شمال میں واقع علاقے بسطرا ہی میں تعمیرکی جارہی تھی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنانی فوج کے گشتی دستے نے حملے کا جواب اشک آور گیس کے گولوں سے دیا ہے۔اور اسرائیلی فورسز کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واپس جانے پر مجبور کردیا گیا ہے۔علاقے میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفیل کے ترجمان آندریا ٹیننٹی نے کہا: آج کشیدگی پائی جارہی ہے۔ہم تنا کو کم کرنے اور غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ فی الحال ہم برسرزمین موجودہیں، صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور علاقے میں امن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔