• news

سعودی عرب کے قومی دن کی تقریبات کا حصہ بننا باعث مسرت ہے ، صادق سنجرانی

اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آباد میں سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پروقارتقریب کا انعقاد کیاچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قومی دن کی تقریبات کا حصہ بننا میرے لئے باعث مسرت ہے سینیٹ اور پاکستانی عوام کی طرف سے، میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، شاہی خاندان کے تمام افراد اور سعودی قوم کو قومی دن کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوںمیں نواف بن سعید المالکی کا اس پروقار تقریب کیلئے دعوت پر شکر گزار ہوں دونوں برادر ممالک کے درمیان نہ صرف خوشگوار تعلقات ہیں بلکہ ایک ایسا بندھن ہے جو سیاسی اور سفارتی دائرہ کار سے بالاتر ہے ہماری شراکت داری علاقائی امن اور استحکام کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم پر مبنی ہے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر ہم سعودی عرب کے شکرگزار ہیں ہمیں اپنے حقوق اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اس سلسلے میں، ترقی تب ہی ممکن ہے جب قومیں تعاون کی فضا کو فروغ دینے کیلئے مخلصانہ اور پرعزم اقدامات کریںسعودی عرب کی جانب سے خطے کے ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیںسفارت کاری، بات چیت اور باہمی احترام وہ بنیادیں ہیں جن پر پائیدار امن قائم ہوتا ہے خطے کی ترقی کیلئے سعودی عرب کی کوششیں تجارت، ثقافتی تبادلے، مشترکہ اقدامات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں رائیگاہ نہیں جائیں اور انہی کوششوں سے نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا ترقی کرے گی سعودی عرب اور خطے میں ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے پیچھے شہزادہ محمد بن سلمان کی وژنری لیڈر شپ ہے محمد بن سلمان کے قیادت میں سعودی عرب مزید ترقی کررہا ہے اور مستقبل میں مزید ترقی کرے گانیوم سٹی کا عظیم الشان وژن، ٹیکنالوجی اور پائیدار زندگی کا حصول، اس نمایا سوچ کی بہترین علامت ہے چاہے مسک فانڈیشن ہو، جدید ترین ای-اسپورٹس حکمت عملی ہو، یا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے گہری ماحولیاتی کوششیں، ولی عہد کا وژن جامع ہے،جدید معاشرے کے تمام پہلوں کا احاطہ کرتا ہے سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات برادرانہ ہیں جو انتہائی گہرے ہیںنوجوانوں کی شمولیت، تبادلے کے پروگراموں، وفود کے دوروں اور تعلیم، تحقیق، ٹیکنالوجی میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے تعاون کی نئی راہوں کی ضرورت کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکتا ہے سعودی سفیر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں چئیرمین سینیٹ کا بہت شکریہ ادا کیاانہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن