انتظار ختم "آج کی امراو جان" ڈرامہ 28، 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو الحمراءمیں پیش کیا جائےگا
لاہور (کلچرل رپورٹر)ماس فاونڈیشن کا انتہائی منتظر میوزیکل تھیٹر ڈرامہ "آج کی امراو جان" کا پریمیئر شو جمعرات 28 ستمبر کو شام ساڑھے 6بجے الحمراء ہال نمبر 2 ، مال روڈ ، لاہور میں ہو گا جبکہ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بھی یہی ڈرامہ پیش کیا جائے گا۔ ڈرامہ روزانہ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا اور ہر کسی کےلئے داخلہ مفت ہے۔ ماس فاو¿نڈیشن یہ پرفارمنس عظیم رائٹر اور فنکار سی ایم منیر کو 14ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت کے طور پر پیش کر رہی ہے۔ ڈرامے کا مرکزی خیال مرزا ہادی رسوا کے مشہور ناول "امراو¿ جان ادا" سے لیا گیا ہے۔