تعلیمات نبوی پر عمل کئے بغیر مہذب معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں:ڈاکٹر خالد مقبول
لاہور(لیڈی رپورٹر):وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کئے بغیر مہذب معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں ۔ ان خیالات اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لائبیریری کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی لائبیرینز آرگنائزیشن کے اشتراک سے سیرت البنی ﷺ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف مذہبی سکالر ڈاکٹرحافظ سرفراز احمد خان، ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر غلام معین الدین نظامی، چیف لائبیرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، صدر لائبیریرنزآرگنائیزیشن سیف الرحمان عتیق، فیکلٹی ممبران ، لائبیرینز اور طلباﺅطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ بحرانی کیفیت سے نکلنے کےلئے علمائے کرام سمیت سب کو حکمت سے کام لیناہوگا۔