آپ کی ولادت کا جشن منانے والے خوش بخت ہیں:محمد سرفراز خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی میلاد کمیٹی جنوبی لاہور ٹاو¿ن شپ کے میڈیا ایڈوائزر محمد سرفراز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ خوش بخت ہیں وہ لوگ جو آقا دو جہاں کی ولادت باسعادت کا جشن عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ محمد سرفراز خان نے کہا کہ رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف نہ لاتے تو کائنات ہی موجود میں نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں ٹاو¿ن شپ و گرین ٹاو¿ن کی گلیوں بازاروں اور پارکوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا جائےگا۔ محافل سیرت النبی اور محافل میلاد النبی کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جنوبی لاہور کا سب سے بڑا میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی کے موقع پر جلوس امیر جماعت اہلسنت حضرت علامہ غلام شبیر فاروقی کی قیادت میں 12 ربیع الاول کو صبح نو بجے مرکزی جامع مسجد المدینہ روڈ ٹاو¿ن شپ کے پاس سے نکالا جائے گا۔