• news

انجینئرز سٹڈی فورم کی حکومت سے بجلی نرخوں میں اضافہ ختم کرنے کی اپیل

لاہور(نیوز رپورٹر)انجینئرز سٹڈی فورم (رجسٹرڈ تھنک ٹینک) کے خصوصی اجلاس نے بجلی کے نرخوں میں میں غیرضروری اضافے کو ختم کرنے کے لیے حکومت سے اپیل کی ہے۔ اس سے قومی اقتصادی حالت مزید خراب ہوجائے گی۔ بجلی کا تمام سسٹم پرانا ہے اور ان کی قیمت وصول ہوچکی ہے۔ ایک خصوصی کمیشن بنایا جائے اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کا جائزہ لیا جائے۔ Nepra کاآزاد ٹیکنیکل آڈٹ کیا جائے۔ بجلی کا Tariff اصل قیمت اور اخراجات کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔انرجی سیکٹر میں پیداواریت میں اضافہ کیا جائے۔ فورم کے نمائندوں نے کچھ سال قبل لندن میں بجلی کے نرخوں پر عالمی کانفرنس میں شرکت کی اور اس کے مطابق بجلی کے نرخوں میں غیر ضروری اضافے نہ کیے جائیں۔اس سے قومی اقتصادی حالت خراب ہوتی ہے۔ بجلی کے سال ہا سال کے پرانے نظام کی قیمت وصول ہوچکی ہے اور نرخوں میں اضافوں کا جواز نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن