• news

آشوب چشم سے بچاو¿ کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائےں :ڈاکٹر ظفر اقبال

ایمن اباد (نمائندہ نوائے وقت )اشوب چشم سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنے آپ کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے بچے اس وبا کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وبا کا شکار ہونے والے افراد اپنے آپ کو آئیسولیٹ کریں اور مصافحہ کرنے سے بھی گریز کریں کیونکہ اس طرح جراثیم منتقل ہوتے ہیں اس وبا کے شکار افراد ٹی وی اور موبائل سے حتی الامکان پرہیز کریں۔اور انکھوں میں ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں اور گلاب کے عرق کے قطرے انکھوں میں ڈالیں۔

ای پیپر-دی نیشن