مےاں محمد نواز شرےف کا بھر پو استقبال کرےنگے:امان اللہ وڑائچ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لےگ (ن) کے سابق اےم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ ، سےنئر رہنما حاجی احمد چےمہ نے کہا ہے 21اکتوبر کو اپنے قائد مےاں محمد نواز شرےف کا بھر پو استقبال کرےنگے ، میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پاکستانی سیاست کا رخ تبدیل ہوگا، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں(ن)لیگ آنےوالے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، پوری قوم کی نظریں میاں محمد نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لےگ ن کے زےر اہتمام گکھڑ مےں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا ،اس موقع پر مرکزی رہنما مسلم لےگ ن عطا ءتارڑ ،سابق اےم پی اے بلال فاروق تارڑ ،مستنصر گوندل ، عنصر سندھو ،شعےب الطاف چےمہ سمےت دےگر رہنما بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ پی پی 53اور پی پی 54سے بہت بڑا قافلہ 21اکتوبر کو لاہور روانہ ہوگا جہاں پر سابق وزےر اعظم مےاں محمد نواز شرےف کا تارےخی استقبال کےا جائے گا۔