• news

گوجرانوالہ:ممکنہ سموگ سے بچا و¿کیلئے خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیئر مین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عباس جوتہ کی ہدایات پر ممکنہ سموگ سے بچا و¿کیلئے خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس سلسلہ میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے نے جی ٹی روڈ سمیت تمام شاہراہوں اور شولڈرز کی صفائی شروع کر دی ہے جو روڈز سے ملحقہ مٹی کو پانی کا چھڑکا کرنے کے بعد جدید مشینری سے اٹھا رہے ہیں، اس کے علاہ صفائی عملہ گلی محلوں سے بھی کوڑا کرکٹ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے صفائی عملہ کو ہدایت کی کے وہ صفائی کے دوران پانی کے چھڑکا لازمی کریں تاکہ صفائی کے دوران مٹی کے ذرات ہوا میں اڑ کر سموگ کا سبب نہ بنے۔چیئر مین کاشف اسماعیل گجر اور سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ کو ہرگز آگ نہ لگائیں، پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ترک یا بہت محدود کریں۔ سموگ آلودگی آنکھوں، سانس اور پھیپھڑوں کی متعدد خطرناک بیماریوں کا سبب ہے۔ باہر نکلتے وقت فیس ماسک، چشمے کا استعمال کریں، سفر سے واپسی پر ہاتھوں، چہرے اور آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن