وارث شاہؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے گناہوں سے بچنے کا درس دیا:چوہدری شہباز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) پی پی 142 کے امیدوار چوہدری شہباز چھینہ نے کہا کہ پیر سید وارث شاہؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے انسان کا ناطہ جوڑا اورقلب و روح کو پاک رکھنے کیلئے گناہوں سے بچنے کا درس دیا تاکہ انسان دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکے پیر سید وارث شاہ کی دیگر تصانیف سے انکے گہرے مطالعہ کا علم ہوتا ہے وہ ایک سچے عاشق رسول اور دین مبین کے کالم پیروکار تھے انہوں نے اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سید وارث شاہ ؒ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر چوہدری سرفراز، کامران علی ورک، بلال علی ورک، چوہدری عباس علی و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔