ریگل سٹی آفس میں تقریب ‘ بہترکارکردگی پر سٹاف ممبر محمدہارون کو یادگاری شیلڈ ‘ نقد انعام دیا گیا
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ضلع شیخوپورہ کی معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت چودھری محمد عظیم سراءنے ریگل سٹی پراجیکٹ میں بہترین اور شاندار خدمات سرانجام دینے پر سٹاف ممبر محمدہارون کو یادگاری شیلڈ اور نقد انعام دیا ہے اس سلسلہ میں ریگل سٹی کے ہیڈ آفس میں تقریب ہوئی جس میں حاجی فضل احمد سراء، حاجی نذر حسین سیال ، میاں افضال حیدر، شیخ محمدسلیم، چودھری علی شہزاد سرائ،چودھری خادم حسین سرائ، حاجی احمد رضا ورک، محمد احمد رضا خان ،چودھری یوسف ورک ،رائے نصراللہ کھرل ودیگرنے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے چودھری محمدعظیم سراءنے کہاکہ زندگی کا کوئی شعبہ بھی ہو اس میں نیک نیتی ،لگن ،محنت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے یہی انسان کی کامیابی کی بنیاد ہے بالخصوص کاروبار کی دنیا میں ہمیں مختلف جائیداد وںاور دیگر معاملات میں پوری دیانتداری کی ضرورت ہوتی ہے۔