بجلی چور ملک و قوم کے مجرم ‘کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی :مزمل الیاس
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)بجلی چوروں کےخلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے دوران ابتک 342 افراد کےخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں،بجلی چور ملک و قوم کے مجرم ہیں ان سے رعایت کسی صورت ممکن نہیں،بجلی چوری میں ملوث افراد کو 3 کروڑ32لاکھ روپے سے زائد ڈیٹکشن بلز ڈال کرابتک مجموعی طورپر 92لاکھ02ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مزمل الیاس نے ضلع بھر میں جاری بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میںڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل لیسکومحمد شاہد،انچارج سکیورٹی برانچ رائے ظفراللہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔