• news

دھرنوں کا بنیادی مقصد عوام کو مہنگائی سے نجات دلاناہے:رانا تحفہ دستگیر

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)جماعت اسلامی ضلع شیخوپور ہ کے امیر رانا تحفہ دستگیر احمد خاں نے کہا ہے کہ اس وقت جماعت اسلامی 24 کروڑ عوام کی زبان اور ترجمان بن کر انکے حقوق کے تحفظ کیلئے ملک گیر تحریک شروع کئے ہوئے ہے مہنگائی ، بیروزگاری، لاقانونیت کےخلاف ہونیوالے لانگ مارچ کے بعد احتجاجی دھرنوں کا بنیادی مقصد عوام کو موجودہ مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانا اور کرپٹ اشرافیہ ومافیا کو قانون کے شکنجے میں لانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر رائے الطاف حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن