• news

دشمن طاقتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں:قاسم ریاض گجر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی رہنما وپی پی 135 کے امیدوار چودھری قاسم ریاض گجر نے کہا کہ ملک دشمن طاقتیں سات دہائیوں سے ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیںمگر افسوس ملک کو غیروں سے زیادہ اپنوں نے نقصان پہنچایا ہے اگر پاک وطن پر حکمرانی کرنیوالے ملک وقوم سے مخلص ہوتے تو آج اس قدر اندرونی و بیرونی قرضے قوم کا مقدر نہ ہوتے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گاﺅںلامبڑے میں سابق چیئرمین یونین کونسل چودھری اعظم ریاض گجر ،حاکم ریاض ودیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن