پولیس 9 ماہ قبل قتل ہونےوالی خاتون کے قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکی
چھانگا مانگا (نمائندہ خصوصی) چونیاں کے نواحی گاو¿ں بھاگوکی میں تقریبا 9 ماہ قبل فضاءبی بی کو اغواءکے بعد قتل کر دیا گیا تھا کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی پولیس ملزموں کو ٹریس کرنے میں ناکام ہے۔ متعدد دیہات کے سینکڑوں افراد نے مدعی مقدمہ کی داد رسی کیلئے اکٹھ کیا اور معززین علاقہ پر مشتمل 12رکنی ٹیم تشکیل دے دی جنہوں نے مختلف فورمز پر قاتل ٹریس کرانے کیلئے آواز بلند کی جس پر ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے نوٹس لیا ڈی پی اوقصورنے تفتیشی افسر سے اظہار برہمی کرتے قتل کی تفتیش کیلئے ڈی ایس پی چونیاں سرکل،ڈی ایس پی سی آئی اے قصور، ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا ملک شمشیر،ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں سید افتخار بخاری، متعلقہ تفتیشی افسر،اور انچارج سی آر او قصور پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو انچارج مقرر کر دیا۔