سپیشل بچے معاشرے کا حصہ ‘ ان پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے: مشتاق اقبال
قصور (نمائندہ نوائے وقت) سپیشل بچے معاشرے کا حصہ ہیں ان پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے‘ اللہ تعالیٰ نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے‘ اساتذہ سپیشل بچوں کی بحالی اور انہیں معاشرے کا اہم شہری بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔ یہ بات گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر قصور میں نئے تعینات ہونیوالے ہیڈ ماسٹر مشتاق اقبال چوہان نے چارج سنبھالنے کے بعد ٹیچرز کو تعارفی میٹنگ میں ہدایات دیتے ہوئے کہی۔