• news

گکھڑمنڈی: راہوالی کے بڑے قبرستان میں نشئیوں اورآوارہ کتوں کے ڈےرے

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) راہوالی کے بڑے قبرستان میں نشئیوں اورآوارہ کتوں کے ڈےرے منشیات کی لت میں مبتلا نشئی نیم مردہ حالت میں جگہ جگہ قبرستان میں لیٹے رہتے جبکہ آوارہ کتوں کے غول بھی پھرتے رہتے ہیں نشئیوں نے رات کے وقت قبرستان میں لگی ہوئی سٹریٹ لائٹس کی بجلی کی تاریں، بلب، ٹیوبیں، آہنی راڈ اور قبروں پر لگے ہوئے آہنی قطبے اور نیم پلیٹیں چوری کرنا معمول بنا لیا جس کی وجہ سے قبرستان میں شام ہوتے ہی گھپ اندھےرا ہوجاتا ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے کنٹونمنٹ بورڈ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن