• news

پنجاب میں 90ہزارہیکٹررقبہ پر کھجور کی کاشت کی جارہی:جامعہ زرعیہ فیصل آباد

 مکوآنہ (این این آئی)پنجاب میں کھجور کی کاشت کا رقبہ بھی 90ہزارہیکٹر ہو گیاجبکہ باغبان زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کھجورکاشت کرکے مزید بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اثمارو زراعت نے بتایاکہ پنجاب میں کھجورکی کاشت سے 570 سے 630ہزار ٹن تک سالانہ پیداوار حاصل کی جاتی ہے جبکہ اس کی اوسط پیداوار فی پو دا اڑھائی سے3 من تک ہوتی ہے۔ پاکستان آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کینیڈا، یونان، ڈنمارک، بھارت، جرمنی،نیپال، سپین،سری لنکا، امریکہ، فرانس، برطانیہ سمیت کئی دیگر ممالک کو کھجوربرآمد کرہاہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان کھجورکے پودے کا پودے سے فاصلہ 20سے 25 فٹ تک رکھیں اورفی ایکڑ پودوں کی تعداد 90سے 110کے درمیان ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایاکہ کھجورکی فصل کیلئے خشک اور گرم مرطوب آب و ہوا کی ضرورت ہوتی ہے جس میں گرمی کی شدت زیادہ اور نمی کم ہونی چاہیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن