• news

نواز شریف سے لیگی رہنماوں کی ملاقات‘ اہم امور پر گفتگو

لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیف کو آر ڈینیٹر انٹرنیشنل افیئز بیرسٹر امجد ملک سمیت لیگی رہنماوں نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔ بیرسٹر امجد ملک نے قائد میاں محمد نواز شریف سے لندن میں خصوصی ملاقات کی جس میں میاں شہباز شریف، مریم نواز شریف اور سینیٹر اسحق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں میاں نواز شریف نے واپسی کے حوالے سے پاکستان سے آئے پارٹی اکابرین سے صلاح مشورہ بھی کیا جن میں جاوید لطیف، برجیس طاہر، عابد شیر علی، احسان باجوہ، ہالینڈ کے مسلم لیگ ن کے صدر پرویز سندھیلا بھی شامل تھے۔ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے سپین سے آئے چوہدری امانت حسین نے خصوصی ملاقات کی اور تاجر ونگ کا کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ سعید احمد شیخ صدر سعودی عرب نے سعودی عرب کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن سویڈن اسد ایاز نے سینیٹر اسحق ڈار اور لیڈرشپ کا شکریہ ادا کیا کہ دو سال مکمل ہونے پر سویڈن میں دوبارہ تنظیم سازی کی گئی ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے اور کارکنان میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن