مبینہ کرپشن کیس: مونس الٰہی کے 5اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
لاہور (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا، مونس الہٰی کی گرفتاری کے لئے کوششیں کیں مگر ملزم جان بوجھ کر روپوش ہے، ملزم طلبی کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوا، اشتہاری قرار دیا جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر 5 اکتوبر تک مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی آئندہ سماعت تک کے لئے مو¿خر کر دی۔