فیروز والا میں اوباش کی لڑکی سے زیادتی
فیروز والہ (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نین سکھ میں اوباش نوجوان مدثر نے جواں سالہ دوشیزہ (ص) کو بہانے سے بلا کر کزن کے گھر لے جا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ ملزم فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے متاثرہ دوشیزہ کی رپورٹ پر ملزم مدثر کے خلاف زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔