نوازشریف کی وطن واپسی لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار
لاہور( نامہ نگار)لاہور پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی پر سکیورٹی پلان تیار کرلیا،ائیرپورٹ سے مینار پاکستان تک سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، ممکنہ سیاسی کشیدگی کے پیش نظر اینٹی رائٹ فورس کو الرٹ رکھا جائے گا۔ حکام نے ائیرپورٹ سے مینار پاکستان تک دورہ بھی کیا۔