• news

قصور میں آنکھوں کے جعلی انجکشن کے بعد کائی لگی رینگر لیکٹیٹ ڈرپ کا سکینڈل

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور میں اندھیر نگری چوپٹ راج آنکھوں کے جعلی انجکشن کے بعد مریضوں کو لگنے والی رینگر لیکٹیٹ ڈرپ کا سکینڈل بھی سامنے آ گیا۔ مقامی کمپنی کی طرف سے مبینہ طور پر عام پانی کی رینگر لیکٹیٹ ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ ہسپتال مہیا کی گئی۔ مقامی کمپنی کی تیارکردہ ڈرپ بلھے شاہ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں استعمال ہونے والی ناقص میٹریل کی رینگر لیکٹیٹ ڈرپ میں بڑی مقدار میں کائی پائی گئی۔ جسے دوران راﺅنڈ ایم ایس ہسپتال ڈاکڑ فاروق عالم نے پکڑ لیا۔ آ پریشن تھیٹر میں رینگر لیکٹیٹ ڈرپ کے اندر بھاری مقدار میں کائی نظر آرہی ہے جسے فوٹیج میں بھی واضع دیکھا جا سکتا ہے۔ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر فاروق کا کہنا ہے کہ رینگر لیکٹیٹ کی ناقصں ڈرپ میں کائی سے مریض کی موت واقع ہو سکتی تھی۔ نجی کمپنی کی ہسپتال میں تمام سپلائی سیل کر کے محکمہ کو لکھ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن