ہائیکورٹ نے اعجاز چودھری سے ملاقات کی درخواست سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھجوا دی، جیل مینول کے مطابق فیصلے کا حکم
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سینٹر اعجاز چوہدری سے جیل میں ملاقات کی اجازت کی درخواست سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کو بھجوا دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو سن کر قانون اور جیل مینول کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔