کولمبیا : ٹائیگریس کلب فٹ بال ٹیم کے صدرمیچ ہارنے پرقتل
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ٹائیگریس کلب جس کا تعلق کولمبیا کی سیکنڈ ڈویژن فٹ بال لیگ سے ہے نے اعلان کیا ہے کہ اس کے صدر ایڈگر بیز اس کے سٹیڈیم میں ٹیم کی شکست کے بعد گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق 63 سالہ بائز اٹلٹیکوسے 3-2 سے ہارنے کے بعد اپنی بیٹی کے ساتھ ایک کار میں گھر واپس جا رہے تھے۔ سٹیڈیم کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے انہیں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔تاہم ان کی بیٹی محفوظ رہی حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔کلب نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ٹائیگرس فیملی اور کھیل برادری تباہی کی حالت میں ہے۔کولمبیا کے پروفیشنل لیگ کے صدر فرنینڈو جارامیلو نے بائز کی وفات میں کہا کہ ہمارے خطے میں کھیلوں کی ترقی کیلئے ان کی وابستگی اور لگن نے ایک انمٹ نقش چھوڑا ہے۔ انھیں جاننا ایک اعزاز تھا۔ وہ ہمیشہ اپنے مضبوط اور قابل احترام موقف اور کھیل سے محبت کی وجہ سے اپنے دوستوں کی عزت سے لطف اندوز ہوتے تھے، جس کے بارے میں ہم سب پرجوش محسوس کرتے ہیں۔ٹیمیں میچوں کے اگلے دو رانڈز میں بائز کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گی۔