سیرتِ طیبہ سے وابستگی کے بغیر عروج ‘ بلندی ممکن نہیں:اظفر علی ناصر
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )حضرت سیّد عزیز الدین الحسنی والحسینی المعروف حضرت پیر مکی صاحب کے 833ویں سالانہ عرس مبارک کے افتتاح و رسم چادر پوشی کے موقع پروزیر اوقاف سیّد اظفر علی ناصر، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اورڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف آصف علی فرخ نے کہا کہ صوفیاءنے خطّے میں ا±سوہ رسول کی ترویج کا اہتمام کیا، ان کی خانقاہیں قرآن و سنت کی تبلیغ کے مراکز اور شریعتِ مطاہرہ کے فروغ کا ذریعہ تھے۔ عصرِ حاضر میں سیرتِ طیبہ سے وابستگی کے بغیر عروج اور بلندی ممکن نہیں۔ برصغیر میں شرف آدمیت اور تکریم انسانیت کے عنوان کو صوفیا نے عزت اور تقویت بخشی۔