• news

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے ریلی کا اہتمام

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے ریلی کا اہتمام ، ریلی میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ریلی کی قیادت ناظمِ علاقہ غربی برادر ساجد نے کی اس موقع پر طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے متعلق جملے لکھے ہوئے تھے ، ریلی سول لائنز کاج سے شروع ہو کر جی پی او چوک مال روڈ پر ختم ہوئی اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کے حکومت ڈاکٹر عافیہ کو فوری رہا کروائے ، اس موقع پر ناظمِ علاقہ برادر ساجد کا طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے چابی واشنگٹن نہیں بلکہ اسلام آباد میں ہے ، حکومت فوری رہائی کا بندوبست کرے ۔

ای پیپر-دی نیشن