• news

دنیامیں چراغ مصطفوی سے شراربولہبی کی ستیزہ کاری ہے:میاں جمیل

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے مختلف اضلاع ،شہروں ،قصبوں اوردیہات میں سیرت النبی کانفرنسوں اوراجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیامیں چراغ مصطفوی سے شراربولہبی کی ستیزہ کاری ہے،باطل کا مقابلہ کرنے کے لیے سنت رسول کریم کوعام کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ حضورنبی کریم سیدکائنات، محسن انسانیت ہیں،دنیامیں آپ کی تشریف آوری سے بیت اللہ بتوں سے پاک ہوا، توحید کا پیغام گھرگھرپہنچا، شرک ختم ہوا،قرآن وحدیث کی اصلی اورحقیقی تعلیمات کا بتایاجائے۔یہ پیغام گھرگھرپہنچایاجائے کہ دین اسلام صرف شریعت مصطفیٰ کا نام ہے اس کے علاوہ جوکچھ ہے وہ دین نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن