مال روڈ کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے میگا صفائی آپریشن کا آغاز کردیا:بابرصاحب دین
لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مال روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے احسن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ مال روڈ کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے میگا صفائی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ 90 سینٹری ورکرز، 10 سپروائزرز تینوں شفٹوں میں صفائی انتظامات پر مامورکر دئیے گئے جبکہ تمام مارکیٹس کی یونین سے میٹنگز کر کے ویسٹ کولیکشن کا شیڈول طے کیا جا رہا ہے۔لاہور کی مرکزی اور اہم شاہراہ پر خصوصی صفائی اقدامات کے حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے۔