جماعت اسلامی آج وائٹ پیپر جاری کرے گی:قیصر شریف
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آج کو توانائی سیکٹر کی مجموعی صورت حال پر وائٹ پیپر جاری کرے گی جس میں گزشتہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں اور منصوبوں کی تفصیلات شامل ہوں گی اور خصوصی طور پر سابقہ پانچ سالہ دور میں دو حکومتوں بدترین کارکردگی اور حالیہ نگران حکومت کی عوام کو نشانہ بنانے اور غلط پالیسیوں کا بھی تذکرہ ہو گا۔