پنجاب پولیس کے سالانہ سپورٹس مقابلوں کے شیڈول کا اعلان
لاہور(نامہ نگار) پولیس کے سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل نے کہاکہ کرکٹ کےساتھ دیگر 29 سپورٹس مقابلوں کے شیڈول کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ ، یکم سے 31 دسمبر تک انٹر رینج ٹورنامنٹس ہونگے۔ فروری مارچ میں انٹر ڈیپارٹمنٹ و بین الصوبائی ٹورنامنٹس کے ذریعے کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ہر کھیل میں پولیس ٹیم بنائی جائےگی ۔