پنجاب ہائی وے پٹرول کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکا اختیار مل گیا
لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے پنجاب ہائی وے پٹرول کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکے اختیارات سونپ دیئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرو ل عبدالکریم نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تمام طرز کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرینگے۔ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے بتایا کہ پنجاب بھر کی 36 بڑی تحصیلوں میں شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔