ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض بازیابی کی درخواست غیر موثر قرار دےکر نمٹا دی
لاہور(خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے صحافی عمران ریاض بازیابی کی درخواست غیر موثر قرار دےکر نمٹا دی ،عمران ریاض کے والد محمد ریاض نے چیف جسٹس سے کہا میرے پاس الفاظ نہیں کہ آپ کا کس طرح شکریہ ادا کروں۔ چیف جسٹس نے کہا ہم نے تو کچھ بھی نہیں کیا، اللہ کاشکرادا کریں ، عمران ریاض کی بازیابی اللہ کی رحمت سے ہوئی۔