کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ گائنیکالوجی کے زیر اہتمام آگاہی واک اور سیمینار
لاہور (نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ گائنیکالوجی کے زیر اہتمام خواتین میں مانع حمل بارے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔واک کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کی جبکہ پرنسپل سمز پروفیسر زہرہ خانم، پروفیسر عظمی حسین، پروفیسر نادیہ خورشید، پروفیسر کرن خورشید ملک، پروفیسر مہرالنسا، ڈاکٹر زائرہ طاہر، ڈاکٹر ماریہ عمران سمیت انچارج فیملی پلاننگ ڈیپارٹمنٹ، پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز، ہاو¿س آفیسرز، اسٹاف نرسز کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے خواتین میں مانع حمل ادویات کی اہمیت اور فیملی پلاننگ کے طریقوں کو اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر زہرہ خانم نے مانع حمل کے طریقوں کے بارے میں شرکاءکی رہنمائی کی۔ دن کی مناسبت کا تھیم "اختیار کی طاقت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار" تھا۔ کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد پٹیالہ بلاک کے سامنے واک کی گئی۔