پی ٹی آئی ‘پی ڈی ایم کی غلط معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور کے کامیاب دھرنے کے انعقاد پر تمام کارکنان، ذمہ داران کو مبارک باد دیتا ہوں۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کی خاطر سٹرکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔جب تک اسمبلیوں کو کرپٹ افراد سے پاک نہیں کر لیا جاتا اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ قوم پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی غلط معاشی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ ملک میں تمام ادارے معاشی بحرانوں کا شکار ہو کر تباہی کے دھانے پر پہنچ گے ہیں۔ پی آئی ائے کا خسارہ 12ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نظر نہیں آتا جس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامیاب دھرنے کے انعقاد پر انتظامی کمیٹیوں کے اعزاز میں دیئے گے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔