معروف شاہراہ نواب زادہ نصر اللہ خان سے منسوب کی جائے:عدلیہ بچاﺅ کمیٹی
لاہور(خبرنگار)عدلیہ بچاﺅ کمیٹی کے زیر اہتمام ” شہید جمہوریت “ نواب زادہ نصر اللہ خان کی 20ویںبرسی کے موقع پر عدلیہ بچاﺅ کمیٹی کے میڈیا کوارڈینیٹر امتیاز رشید نے قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ قائد جمہوریت کے نام پر معروف شاہراہ کا نام منسوب کیا جائے ان کے نام کے ڈاک ٹکٹ جاری کئے جائیں جبکہ ان کے نام سے قومی سکے بھی جاری کئے جائیں۔