فیروزوالہ :ٹریفک حادثات نوجوان سمیت 3افراد ہلاک
فیروز والہ( نامہ نگار) سگیاں چوک کے قریب تیر ٹرک بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا ‘ سولہ سالہ حنان خان ہلاک ‘ڈرائیور فرار ہو گیا ۔کچہری فیروزوالا کے قریب تیر رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر ہلاک ہو گیا۔ کالا شاہ کاکو کے قریب ٹرین کی زد میں آکر نو جوان شہزاد عرف کاکا ہلاک ہو گیا ۔