فیروزوالہ : لاکھوں کے ڈاکے فیکٹری کے 2منیجرز بھی لٹ گئے
فیروز والہ( نامہ نگار) لاہور روڈ پر تھانہ فیکٹری ایر یا کے قریب ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر ایک فیکٹری کے دو مینجروں ثاقب حبیب اور علی راو سے ڈاکو 8لاکھ روپے کے رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے ۔ دونوں افراد بینک سے رقم لے کر فیکٹری جا رہے تھے۔ ڈاکو دو تاجروں عدنان اور مراتب علی سے پانچ لاکھ روپے اور تین موبائل چھین کر لے گئے۔ کالونی میں ڈاکو تاجر امانت علی کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو کمرے میں بند کر کے 9 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔