آپ سے محبت ایمان کا بنیادی جزوہے:رمیض دیوان
لاہور (کامرس رپورٹر) ای سی ممبر دروغہ والا انڈسٹریل اونرز ایسوسی ایشن رمیض دیوان نے جشن عید میلاد پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضور سرور کونین سے محبت ایمان کا بنیادی اور لازمی جزوہے۔ سید دوجہاں سے غیر مشروط اطاعت اور محبت کے جذبے کے بغیر تکمیل ایمان کا دعوی نامکمل ہے۔ جشن عید میلادالنبی آقائے دو جہاں کی آمد پر خوشیوں اور مسرتوں کا اظہار ہے۔ حضور کی آمد سے انسانیت کو زندگی گزارنے کے سلیقے اور کرینے میسر آئے۔ عرب کے ریگستان میں شمع ہدایت بن کر رسالت نے پیغام الہی کو بندگان خدا تک پہنچایا۔ حضور کے غلام کریم کی آمد پر دل و جان سے ہدیہ درود و سلام پیش کرتے ہیں۔ آ پ کی آمد سے فارس و ایران کے صدیوں سے دہکتے آتش کدے بجھ گئے۔ بچیوں کو زندہ درگور کرنے والے وحشی حلم اور رحم بردباری کا پیکر بن کر کائنات کیلئے آفتاب ہدایت کی نوری کرنیں بن کر زمانے پر چھا گئے۔ ذکر سید خیر الوری زمان و مکان تک ہی محدود نہیں خیمہ افلاک کے اس پار بھی کملی والے تاجدار کے میلاد کی دھومیں مچی ہوئی ہیں۔