پاکستان کا معاشی ماڈل غربت میں کمی نہیں کر رہا :عامر قدیر
لاہور( کامرس رپورٹر)ریونیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی وسائل اور معاشی بحران کے درمیان میں ہے، پاکستان کا معاشی ماڈل غربت میں کمی نہیں کر رہا جو بہت تشویشناک ہے ، معیشت کو ترقی دینی ہے تو ہمیں اپنے چلن کو درست کرنا ہوگا،چور راستوں کو بند کر کے اصلاحات کی پالیسی اپنائی جائے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائد مزید افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے جس کی پیمائش 3.65 ڈالر یومیہ آمدنی سے کی جاتی ہے۔،پاکستان کی اوسط حقیقی فی کس آمدنی 2000 سے 2020 کے درمیان محض 1.7 فیصد بڑھی، اس دورن جنوبی ایشیا کی فی کس اوسط آمدنی میں 4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان فی کس آمدنی میں دیگر ہمسایہ ممالک سے پیچھے رہ گیا، پاکستان کا شمار فی کس آمدنی کے حساب سے 1980 کی دہائی میں جنوبی ایشیا ء کے سرفہرست ملکوں میں ہوتا تھا تاہم اب اس کا شمار خطے میں فہرست کے نچلے ممالک میں ہوتا ہے۔5 برس سے تقریباً 40 فیصد بچے غذائیت کی کمی کی وجہ سے نشوونما میں کمی اور پاکستان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ 2 کروڑ 3 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔