• news

مصنوعی ذہانت کے ساتھ فیشن کی دنیا میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں:میاں کاشف

لاہور(کامرس رپورٹر )نیشنل فیشن اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی کے ممبر بورڈ آف گورنرز اور پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ فیشن کی دنیا میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں لیکن تیزی سے فروغ پذیر یہ ٹیکنالوجی کبھی فیشن ڈیزائنرز کی تخلیقی صلاحیتوں کا حقیقی متبادل نہیں ہو گی۔ منگل کو ندا اعجاز کی سربراہی میں فرنیچر ڈیزائنرز اور مینوفیکچررز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدت پسند فیشن ڈیزائنر کیلون وونگ نے فیشن کے لیے ’انٹرایکٹو ڈیزائن اسسٹنٹ ‘ (AIDA) تیار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن