قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے پاگیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ فریقین کے درمیان باہمی اتفاق سے طے ہوگیا،کرکٹرز کے تمام تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہوگئے تھے جس کے بعد کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو بقایا جات نئے کنٹریکٹ کے مطابق ادا کیے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرےگا۔