ورلڈکپ ‘بنگلہ دیش سکواڈ کا اعلان تمیم اقبال جگہ نہ بناسکے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش نے آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔تمیم اقبال کمر کی انجری کے باعث جگہ نہ بناسکے۔ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کرینگے۔ کھلاڑیوں میں مشفیق الرحیم، لٹن داس، نجم الحسین شانٹو، توحید ہردوئے، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، حسن محمود، شوریف الاسلام، نسیم احمد، مہدی حسن، تنزید تمیم، تنظیم ثاقب اور محمود اللہ شامل ہیں۔