• news

پرویز الٰہی کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کے خلاف وکلاءسے مزید دلائل طلب

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے 3 مقدمات میںسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر وکلاءسے مزید دلائل آج طلب کر لئے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف شواہد موجود ہیں، متعلقہ ججز نے حقائق کے برعکس فیصلے دئیے۔ استدعا ہے کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا مقدمات خارج کرنے کا اقدام غیر آئینی قرار دے۔ دریں اثناءجسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میںدو رکنی بنچ نے بنکنگ جرائم کورٹ کی جانب سے راسخ الٰہی ، زارا الٰہی اور تحریم الٰہی کی عبوری ضمانتیں منظور کرنے کے اقدام کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن