عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (خبر نگار) ملک میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرا نے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ وکیل محمد مقسط سلیم نے متفرق درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمشن آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ الیکشن کمشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کی پریس ریلیز جاری کی۔ آئین میں واضح ہے الیکشن 90 روز میں ہوں، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمشن کے اقدام کو معطل کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمشن کو آئین کے مطابق الیکشن کرانے کی ہدایت دے۔